سوال- دوران نماز امام کیلئے قرآن سے دیکھ کر قرآت کرنا یا مقتدی کیلئے قرآن سے دیکھ کر قرآت سننے کے بارے شرعی حکم کیا ہے؟کیا دوران نماز مصحف یا موبائل وغیرہ ہاتھ میں پکڑ کر قرآت کرنے یا سننے سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟ نیز نماز میں قرآن سے دیکھ کر قراءت کرنا افضل ہے یا زبانی؟

سوال_نماز میں صف بندی کے مراتب کیا ہیں؟یعنی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے والے مقتدی اپنی صفیں کس ترتیب سے بنائیں گے؟ کیا بچے پہلی صف میں کھڑے ہو سکتے؟ نیز اگر کوئی شخص اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھر میں جماعت کروائے تو وہ کس ترتیب سے کھڑے ہونگے؟ نیز کسی غیر محرم مرد ساتھ تنہا عورت کی جماعت ہو جائے گی؟

سوال- شیطانی وسوسوں کے بارے شریعت میں کیا حکم ہے؟ کیا گندے وسوسوں اور خیالوں کا بھی انسان کو گناہ ملتا ہے؟ اور اگر نماز کے دوران گندے خیالات آئیں تو کیا نماز باطل ہو جائے گی؟ نیز دوران نماز اور عام حالات میں ان وسوسوں کے پیدا ہونے کی وجوہات اور ان سے بچنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

سوال- میں نئی مسلمان ہوئی ہوں اور مجھے سورہ فاتحہ و دیگر نماز کے اذکار صحیح طرح سے یاد نہیں ہیں، تو میں دوران نماز کیا پڑھوں؟ اور اگر میں سورہ فاتحہ وغیرہ ٹھیک تلفظ کے ساتھ نا پڑھ سکوں اور غلطیاں کروں اور بار بار سورہ فاتحہ دہراؤں۔۔۔تو کیا میری نماز باطل ہو جائے گی؟ کیونکہ میں نے ایک فقہ کی کتاب میں پڑھا ہے کہ قرآن کے الفاظ کو غلط تلفظ ساتھ پڑھنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟