996

اگر کتا کسی برتن مین منہ ڈال دے تو کیا وہ پانی یا دودھ وغیرہ پینا جائز ہے؟ اور ایسے برتن کو پاک کیسے کریں گے؟

“سلسلہ سوال و جواب نمبر-10”
سوال_اگر کتا کسی برتن مین منہ ڈال دے تو کیا وہ پانی یا دودھ وغیرہ پینا جائز ہے؟ اور ایسے برتن کو پاک کیسے کریں گے؟

Published Date:15-11-2017

جواب۔۔۔!!
الحمدللہ۔۔۔!!!

📚حضرت ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُرِقْهُ، ثُمَّ لِيَغْسِلْهُ سَبْعَ مِرَارٍ “.
جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا زبان کے ساتھ پی لے تو وہ اس چیز کو بہا دے  پھربرتن کو سات دفعہ دھولے،
(صحیح مسلم،کتاب الطہارة،حدیث نمبر-279)

📚حضرت ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ ”
جب تمہارے برتن میں سے کتا پی لے تو اس کی طہارت ( پاک ہونا ) یہ ہے کہ اسے سات دفعہ دھوئے ، پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ دھوئے،( باقی چھ بار پانی ساتھ)
(صحیح مسلم،کتاب الطہارہ، حدیث نمبر،279)

📚ابو داؤد کی حدیث میں یہ الفاظ ہیں کہ ،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، السَّابِعَةُ بِالتُّرَابِ “. 
جب کتا برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات بار دھوؤ اور ساتویں بار مٹی سے دھوؤ،
(سنن ابو داؤد، حدیث نمبر،73)

📚ابن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ‌‌ سے روایت ہے ،
انہوں نے کہا :
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، ثُمَّ قَالَ : ” مَا لَهُمْ وَلَهَا ؟ “. فَرَخَّصَ فِي كَلْبِ الصَّيْدِ وَفِي كَلْبِ الْغَنَمِ، وَقَالَ : ” إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مِرَارٍ، وَالثَّامِنَةَ عَفِّرُوهُ بِالتُّرَابِ “. 
رسول اللہ ﷺ نے کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ، پھر ( لوگوں سے کتوں کی ضروریات کی تفصیل سن کر ) شکار اور بکریوں ( کی حفاظت کرنے ) والے کتے ( رکھنے ) کی اجازت دی اور فرمایا :
جب کتا برتن میں سے پی لے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ اورآٹھویں بار مٹی سے مانجو،
(صحیح مسلم، حدیث نمبر،280)
(سنن ابو داؤد،حدیث نمبر،74)

*ان تمام احادیث سے پتہ چلا کہ اگر کتا پینے والی چیز میں منہ ڈال دے تو اس چیز کو پینا جائز نہیں،بلکہ اس چیز کو بہا دیں، اور اس برتن کو پاک کرنے کے لیے سات بار یا آٹھ بار دھوئیں،اس میں پہلی یا آخری بار مٹی سے دھونا ضروری ہے*

*اگر کتا  کھانے والی چیز کو منہ لگا دے تو جہاں اسکا لعاب لگا ہو یا جہاں تک شک ہو اس جگہ کو چھوڑ کر باقی جگہ سے کھانے میں حرج نہیں،لیکن اگر سارا ہی نہ کھانا چاہیں تو نہ کھائیں وہ آپکی مرضی ہے*

*اور ایسے کھانے،دودھ وغیرہ کو پھینک کر ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ کسی جانور وغیرہ کو کھلا،پلا دیں*

📒اس سے معلوم ہوا کہ کتا بہت ہی نجس قسم کا جانور ہے٬جدید سائنس کے مطابق کتے کے منہ میں انتہائی خطرناک قسم کے وائرس اور جراثیم پائے جاتے ہیں۔ ان کو کوئی بھی کیمیکل زائل نہیں کرسکتا سوائے مٹی کے۔ ہم مسلمانوں کا تو پہلے ہی عقیدہ ہے کہ ہمارے پیارے پیغمبر ﷺ
 ﴿وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿٣﴾
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ ﴿٤﴾
[النجم: 4-3]
 “اپنی خواہش نفس سے کچھ بھی نہیں کہتے۔ جو کچھ وہ کہتے ہیں وہ وحی ہوتی ہے،
جو ان پر نازل کی جاتی ہے۔”
اس لیے اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کی کوئی سائنسی توجیہ ہمیں ملے یا نہ ملے، ہمارا کام اس پر ایمان لانا اور اس پر عمل کرنا ہے۔ اور اگر سائنسی توجیہ مل جائے تو فبھا ونعمت وگرنہ غلاموں کا کام سرتسلیم خم کرنا ہی ہوتا ہے

(((واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب)))

📚سوال_كتا پالنے کے بارے شرعی حکم کیا ہے؟ کن صورتوں میں کتا پالنا جائز ہے؟ اور کیا جس گھر میں کتا ہو تو وہاں رحمت کا فرشتہ نہیں آتا؟
دیکھیں ((سلسلہ نمبر-256)))

📲اپنے موبائل پر خالص قرآن و حدیث کی روشنی میں مسائل حاصل کرنے کے لیے “ADD” لکھ کر نیچے دیئے گئے نمبر پر سینڈ کر دیں،

📩آپ اپنے سوالات نیچے دیئے گئے نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں جنکا جواب آپ کو صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں دیا جائیگا,
ان شاءاللہ۔۔!!

⁦ 
📖 سلسلہ کے باقی سوال جواب پڑھنے کیلیئے ہماری آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں

یا ہمارا فیسبک پیج دیکھیں::

یا سلسلہ نمبر بتا کر ہم سے طلب کریں۔۔!!

*الفرقان اسلامک میسج سروس*

آفیشل واٹس ایپ نمبر
                   +923036501765

آفیشل ویب سائٹ
https://alfurqan.info/

آفیشل فیسبک پیج//
https://www.facebook.com/Alfurqan.sms.service2/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں