893

سوال_ کیا روزہ کی نیت کرنا ضروری ہے؟یہ نیت کب اور کیسے کریں؟ اور اگر کوئی شخص روزے کی نیت نہیں کرتا اور اذان کے بعد کچھ کھائے پیئے بغیر روزہ رکھ لے تو کیا اسکا روزہ ہو جائیگا..؟

“سلسلہ سوال و جواب نمبر-112”
سوال_ کیا روزہ کی نیت کرنا ضروری ہے؟یہ نیت کب اور کیسے کریں؟ اور اگر کوئی شخص روزے کی نیت نہیں کرتا اور اذان کے بعد کچھ کھائے پیئے بغیر روزہ رکھ لے تو کیا اسکا روزہ ہو جائیگا..؟

Published Date:23-5-2018

جواب..!
الحمدللہ..!

کوئی بھی عبادت چاہے وہ روزہ ہویا پھر نماز نیت کےبغیر صحیح نہیں ،

🌷کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ، اورہر شخص کے لیے وہی ہے جووہ نیت کرتا ہے ۔۔۔ )
صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1 )
صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1907 )

فرضی روزے کے لیے شرط ہے کہ اس کی نیت رات کو یا کم از کم طلوع فجر سے پہلے پہلے کرلی جائے ،

🌷ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
جس نے روزے کی نیت فجر سے پہلے نہیں کر لی، اس کا روزہ نہیں ہوا،
( سنن ترمذی حدیث نمبر_ 730 )
(سنن ابو داؤد،حدیث نمبر_2454)
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر_1700)

🌷سنن نسائی کے الفاظ یہ ہيں :
فرمان نبویﷺ
( جو روزے کی نیت رات کو نہیں کرتا اس کا روزہ نہیں ہے،
سنن نسائي حدیث نمبر ( 2334 )
علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 583 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔

حدیث کا معنی یہ ہےکہ جورات کو روزہ رکھنے کا ارادہ اور نیت نہ کرے اس کا روزہ نہیں ہے ۔

اورنیت کا تعلق دل سے ہے جوکہ ایک قلبی عمل ہے اس کا زبان سے کوئي تعلق نہیں اس لیے مسلمان کو دل سے ارادہ کرنا چاہیے کہ وہ کل روزہ رکھےگا ،
اس کے لیے مشروع نہیں کہ وہ زبان سے یہ کہتا رہے میں روزے کی نیت کرتا ہوں یا میں حقیقتا تیرے لیے روزہ رکھ رہا ہوں ، یا اس طرح کے دوسرے الفاظ جوآج کل لوگوں نےایجاد کررکھے ہیں وہ سب بدعت میں شمار ہوتے ہیں ۔
اصل میں نیت ہے بھی دل کے ارادے کا نام،
ایک شخص زبان سے دس بار کہتا رہے کہ وہ روزہ رکھے گا مگر دل میں یہ نیت کہ نہیں رکھنا،،
تو کیا اسکی نیت ہو گی؟؟
یقیناً نہیں..!
اور دوسری طرف وہ جس نے روزہ رکھنا ہے اس نے دل سے نیت کر لی تو اسے زبان سے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اللہ پاک دلوں کے حال جانتے ہیں،

صحیح نیت یہی ہے کہ انسان دل سے ارادہ کرے کہ وہ صبح روزہ رکھے گا ،

🌷اسی لیے جب شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی سے سوال کیا گيا تو ان کا جواب تھا :
جس کے دل میں یہ بات آگئي کہ وہ صبح روزہ رکھے گا اس کی نیت ہوگئي ا ھـ ۔
دیکھیں الاختیارات صفحہ نمبر ( 191 ) ۔

🌷الجنہ دائمۃ ( مستقل فتوی کمیٹی ) سے مندرجہ ذیل سوال کیا گيا ؟
انسان کورمضان میں روزے کی نیت کس طرح کرنی چاہیے ؟
توالجنۃ کا جواب تھا :
روزہ رکھنے کے عزم سے نیت ہوجائے گی ، اور رمضان میں ہررات کوروزے کی نیت کرنا ضروری ہے ۔ اھـ
دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 10 / 246 )

1_اوپر ذکر کردہ احادیث اور قوال سے یہ بات سمجھ آئی کہ فرضی روزہ جیسے رمضان کے یا قضا والے یا نذر کے روزے، تو انکے لیے نیت کرنا ضروری ہے
2_یہ نیت رات سے لیکر صبح کی اذان سے پہلے تک کر سکتے ہیں،
3_رات کو نیت کرنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ اگر صبح جاگ نہیں بھی آئی تو آپ کا روزہ ہو جائے گا،
4_لیکن اگر رات نیت نہیں کی اور صبح سحری ٹائم جاگ بھی نہیں آئی تو روزہ نہیں ہو گا،
5_اگر کسی شخص نے رات کو نیت نہیں کی اور صبح اذان سے پہلے نیت کر لے تو اسکا روزہ بھی ہو جائے گا،
6_اسی طرح روزے کے لیے سحری کھانا بھی روزے کی نیت ہی ہوتی ہے، یعنی سحری کھانے سے بھی روزے کی نیت ہو جائے گی،
7_لیکن اگر کسی نے نا رات کو نیت کی نا صبح اور نا سحری کھائی تو اذان کے بعد روزے کی نیت کرنے سے اسکا روزہ نہیں ہوگا، چاہے اس نے کچھ کھایا پیا بھی نا ہو،

🌷🌷لیکن واضح رہے یہ نیت فرضی روزوں کے لیے ہے، نفلی روزہ کے لیے رات کو یا فجر کی اذان سے پہلے نیت کرنا ضروری نہیں،
نفلی روزہ کے لیے اگر آپ نے صبح سے کچھ کھایا پیا نا ہو تو دن میں کسی بھی وقت نیت کر سکتے ہیں،

🌷 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ،
میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آتے اور پوچھتے: کیا تمہارے پاس کھانے کی کوئی چیز ہے ؟ ہم کہتے: نہیں،
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے:
میں روزے سے ہوں ، اور اپنے روزے پر قائم رہتے،
(صحیح مسلم،حدیث نمبر_1154)
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر_1701)
اس حدیث سے پتا چلا کہ نفلی روزہ کی نیت دن میں بھی کر سکتے ہیں،

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب

¶ کن کن امور سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اور کن امور سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔۔؟
دیکھیے سلسلہ نمبر-113 ¶

اپنے موبائل پر خالص قرآن و حدیث میں مسائل حاصل کرنے کے لیے “ADD” لکھ کر نیچے دیئے گئے نمبر پر واٹس ایپ کر دیں،
🌷آپ اپنے سوالات نیچے دیئے گئے نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں جنکا جواب آپ کو صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں دیا جائیگا,
ان شاءاللہ۔۔!!
🌷سلسلہ کے باقی سوال جواب پڑھنے کے لئے ہمارا فیسبک پیج لائیک ضرور کریں۔۔.
آپ کوئی بھی سلسلہ نمبر بتا کر ہم سے طلب کر سکتے ہیں۔۔!!

الفرقان اسلامک میسج سروس
+923036501765

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں